علامہ مجلسی اپنی کتاب بحار الانوار میں کہتا ہے
ومن علماء المنجمين من الشيعة أحمد بن محمد بن خالد البرقي ، وذكر النجاشي في كتبه كتاب النجوم ، ومنهم أحمد بن محمد بن أحمد بن طلحة ۔۔۔ ومنهم أبوالحسن النقيب الملقب ( أباقيراط ) ومنهم الشيخ الفاضل الشيعي علي بن الحسين بن علي المسعودي مصنف كتاب ( مروج الذهب ) ومنهم أبوالقاسم بن نافع من أصحابنا الشيعة
شیعہ علماء المنجمین میں احمد بن محمد بن خالد برقی شامل ہے، نجاشی نے اس کا تذکرہ اپنی کتاب "کتاب النجوم" میں کیا ہے، اور انہی میں احمد بن محمد بن احمد بن طلحہ شامل ہے ۔۔۔ اور انہی میں ابوالحسن النقیب جس کا لقب ابو قیراط تھا، اور انہی میں فاضل شیعہ شیخ علی بن حسین بن علی المسعودی جو کہ "مروج الذھب" کا مصنف بھی ہے اور انہی میں ابوالقاسم بن نافع بھی شامل ہے جو کہ ہمارے شیعہ اصحاب میں سے ہے۔
ابن ادریس اپنی کتاب السرائر میں کہتا ہے
وهو كتاب حسن كثير، الفوائد، وهذا الرجل من مصنفي أصحابنا، معتقد للحق
یہ کتاب (یعنی مروج الذھب) ایک اچھی اور کثیر الفوائد کتاب ہے، اور یہ شخص (یعنی مسعودی) ہمارے اصحاب میں سے ہیں، اور حق کا معتقد ہے۔
سید ابن طاووس اپنی کتاب فرج المھموم میں کہتا ہے
ومن الموصوفين بعلم النجوم الشيخ الفاضل الشيعي علي بن الحسين بن علي المسعودي مصنف كتاب مروج الذهب
علم نجوم کے ساتھ موصوف لوگوں میں فاصل شیعہ شیخ علی بن حسین بن علی المسعودی ، کتاب مروج الذھب کا مصنف، شامل ہے
محمد جواد عاملی نے بھی مسعودی کو شیعہ قرار دیا ہے
وعلي بن الحسين المسعودي (2) صاحب " مروج الذهب " الشيعي
0 comments:
Post a Comment