Monday, February 10, 2014

رجب کے کونڈے


رجب کی 22 تاریخ سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی تاریخ وفات ہے

انتہائی معتبر شیعہ کتب سے حوالہ جات پیش ہیں

شیخ مفید اپنی کتاب مسار الشیعہ میں کہتے ہیں

وفي اليوم الثاني والعشرين (4) منه سنة (60) ستين من الهجرة كان هلاك معاوية بن أبي سفيان، وسنه يومئذ ثمان وسبعون سنة، وهو يوم مسرة للمؤمنين (5).، وحزن لأهل الكفر والطغيان

اس ماہ (یعنی رجب) کی 22 تاریخ، ساٹھ ہجری کو معاویہ بن ابی سفیان ھلاک ہوا، اور اس کی عمر اس دن 78 سال تھی، اور یہ مومنین کیلئے مسرت و شادمانی کا دن ہے، جبکہ اہل کفر کیلئے غم کا دن ہے۔


ابن طاووس اپنی کتاب اقبال الاعمال میں لکھتا ہے

اليوم الثاني والعشرون منه سنة ستين من الهجرة أهلك الله أحد فراعنة هذه الأمة معاوية بن أبي سفيان عليه اللعنة، فيستحب صيامه شكرا لله على هلاكه

اس ماہ کی 22 تاریخ ، ساٹھ ہجری کو اللہ نے اس امت کے فرعونوں میں سے ایک فرعون معاویہ بن ابی سفیان کو ہلاک کیا، اس دن کا روزہ مستحب ہے تاکہ اس کی ہلاکت پر اللہ کا شکر ادا کیا جائے۔


اسی طرح شیخ طوسی اپنی کتاب مصباح المتھجد میں کہتا ہے

وفي اليوم الثاني والعشرين منه كان وفاة معاوية بن أبي سفيان

اس ماہ کی 22 تاریخ کو معاویہ ابن ابی سفیان کی وفات ہوئی۔


اسی طرح شیعہ عالم نعمت اللہ الجزائری اپنی کتاب انوار النعمانیہ میں کہتا ہے

وفي الثاني والعشرين منه هلك معاوية

اس ماہ کی 22 تاریخ کو معاویہ ہلاک ہوا

انوار النعمانیہ ج 2 ص 97 باب نور فی ذکر الشھور الاثنی عشر

0 comments: